کپتان نے جس جس چیز کا نوٹس لیا وہ عوام کی سکت سے دور ہو گئی عامر صدیقی
راولپنڈی:پہلے لاک ڈاؤن،پھرسمارٹ اوراب سلیکٹڈ لاک ڈاؤن سے بے حال معاشی مشکلات میںگھرے عوام کو سالانہ بجٹ میں فراموش رکھنے کے بعد،ماہانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں قیمت میں 25 روپے راتوںرات ہوشربأاضافہ ظلم و ناانصافی ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق امیدوار،ترقی پسندفلاحی تنظیم کے صدرمحمد عامر صدیقی نے تبدیلی سرکارکے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافی وار پر کیا انہوں نے کہا کہ تعجب کی بات ہے کہ کپتان نے جس جس چیز کا نوٹس لیا وہ عوام کی سکت سے دور ہو گئی ادویات کی قیمتوں کانوٹس لیا تو وہ کئی گناہ بڑھ گئیں اسی طرح آٹا ،چینی کا نوٹس لیا گیاتو پہلے بحرانی کیفیت پھر قیمتوں میں اضافہ کا سامنا کرنا پڑا اب کی بار پیٹرولیم مصنوعات کا نوتس لیا گیا تو پیٹرول ڈھونڈے نہ ملا پیٹرول سستا تھا توغائب قیمت بڑہتے ہی دستیاب آخر اب حکومت جو اشرافیہ کے خلاف برسرپیکار ہونے کی دعوید ار رہی اس بار عوام کے بجائے ان کے ریلیف کا اقدام دکھائی دیتا ہے۔ عامرصدیقی نے کہا کہ کپتان نے بجلی کے لئے ریلیف کا کہا گزشتہ ماہ بعض علاقوں میں نہ ریڈنگ ہوئی نہ بل بھیجے گئے اور اس ماہ کے بل میں گزشتہ او ر موجودہ ریڈنگ کو یکجا کر کے بھیجے گئے جس پر عوام کو بھا ری بھرکم بلو ں کا سامنا کر نا پڑا عامر صدیقی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کا نہ تھمنے والا طوفان آئے گا اور ہر شہر کی قیمتوں میں اضافہ کا باعث بنے گا جس سے عوام کیلئے جسم اور روح کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل ہو گا حکومت نا صرف حالیہ اضافہ واپس لے بلکہ ریلیف کیلئے اقدامات بھی اٹھائے وگرنہ عوام کو اپنے حق کے لیئے باہر نکلنے پر مجبور ہوں گے ۔


