
اسلام آباد:وائی فائی کے سگنلز میں سست روی آج ہر گھر کا ایشو ہے ۔گھر میں وائی فائی کے سگنلز سست ہونے سے آن لائن کیے جانے والے ضروری کام میں خلل پیدا ہوتا ہے اور دیگر سرگرمیاں بھی تعطل کا شکار ہوجاتی ہیں۔اس پریشانی کی حالت میں اکثر راٹر کو آن آف کیا جاتا ہے لیکن اگر تب بھی یہ مسئلہ حل نہ ہوتو اس کی وجوہات کیا ہوسکتی ہیں؟
اگر آپ کی وائی فائی راٹر کسی لکڑی کے فرنیچر پر رکھی ہے یا دھات کی بنی کسی چیز پر، تو یہ ایک کنڈکٹر ہے اور کنڈکٹر بجلی کو اپنے اندر جذب کرتا ہے یعنی وائی فائی راٹر الیکٹرو میگنیٹک لہریں پیدا کرتا ہے اور فرنیچر ان لہروں کو اپنے اندر جذب کر کے سگنلز کو کمزور بنا دیتا ہے۔
آپ کے وائی فائی انٹرنیٹ کی رفتار سست ہے تو ایک کام ضرور کریں!
راٹر کو ہمیشہ ایسی جگہ پر رکھیں جہاں قریب میں کوئی شیشہ موجود نہ ہو تاکہ اس کے سگنلز دور تک جا سکیں کیونکہ شیشے کے اوپر لگا مٹیریل وائی فائی سگنلز کو بھی ریفلیکٹ کرتا ہے اور یوں سگنلز کمزور ہو جاتے ہیں۔
اس کے علاہ ایسی بجلی کی چیزیں جن میں پائپ لگے ہوئے ہوتے ہیں یہ بھی وائی فائی سگنلز کو کمزور بنا دیتے ہیں کیونکہ پانی وائر لیس لہروں کی کچھ طاقت اپنے اندر جذب کر لیتا ہے جس سے وائرلیس سنگلز کمزور ہوجاتے ہیں۔
راٹر کو ایسی الیکٹرونکس اشیا کے قریب نہیں رکھنا چاہیے جو میگنیٹک ویوز پیدا کرتی ہوں جیسے کہ تیز روشنی والی لائٹس یا پرانے بلب وغیرہ۔
اسی طرح مائیکرو یو بھی عام طور پر ایسی ہی لہریں پیدا کرتا ہے جو وائی فائی راٹر سے ملتی جلتی ہے اس لیے راٹر کو مائیکرو ویو اون
کے قریب مت رکھیں تاکہ وائی فائی سگنلز اچھی رفتار سے چل سکیں




