راولپنڈی: محرم الحرام اخوت و رواداری اور امن کا مہینہ ہے اتحاد امت ،مذہبی ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے فروعی اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوئے بھائی چارے کو فروغ دیںان خیالات کا اظہار مرکزی جلوس میلاد کمیٹی راولپنڈی کینٹ کے سیکرٹری اطلاعا ت ، صدرترقی پسند فلاحی تنظیم محمد عامر صدیقی نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اسلام امن کا دین ہے نواسہ رسول ۖ سیدنا امام حسین نے واقعہ کربلا میں حق و باطل کے درمیان واضح لکیر کھینچ دی آپ کی لازوال قربانی امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہے اور حق کیلئے ڈٹ جانا ہی حسینی عمل ہے ۔انہوں نے کہا ہمیں وطن عزیز میں محبت اور امن کے ماحول کو فروغ دینا ہوگا صحابہ کرام اور اہل بیت اطہار سے عقیدت اور محبت مومن کا جزو ایمان ہونا چاہئے جو لوگ ان کی توہین کریں وہ کیسے مسلمان ہو سکتے ہیںحکومت ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے ملک کو انتشار کا شکار ہونے سے بچائے۔
Related Posts
وزیراعظم کے تاریخی خطاب نے کام کر دکھایا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ہنگامی ردعمل پاک بھارت کشیدگی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار، نریندر مودی سے ظالمانہ پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ
- Rizwan Malik
- ستمبر 28, 2019
- 0
نیویارک وزیراعظم کے تاریخی خطاب نے کام کر دکھایا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ہنگامی ردعمل، پاک بھارت کشیدگی پر تشویش کا اظہار، دوبارہ ثالثی کی پیش کش، مقبوضہ کشمیر میں نافذ ظالمانہ کرفیو […]

سفید چاول اور سفید ڈبل روٹی کا زیادہ استعمال بلڈ شوگر لیول بڑھانے کے ساتھ ساتھ موت کا خطرہ بھی بڑھا دیتا ہے
- Rizwan Malik
- مئی 26, 2020
- 0
خوراک کے طور پر سفید چاول دنیا میں سب سے زیادہ استعمال کیا جاتا ہے ۔یہ نہ صرف سستاہے جلدی پک جاتا ہے اور […]

الیکشن کمیشن پی ڈی ایم کا آلہ کار بن چکا، امید ہے عدالت فیصلہ کالعدم کر دے گی،پی ٹی آئی
- Rizwan Malik
- اگست 4, 2022
- 0
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے قراردیا ہے کہ الیکشن کمیشن پی ڈی ایم کا آلہ کار بن چکاہے۔ امید ہے عدالت فیصلہ کالعدم کر دے […]
