سنتھیاڈی رچی کو بھی بزنس ویزہ خلاف قواعد جاری ہونے کا انکشاف انہوں نے درخواست ورک ویزہ کے حصول کے لئے دی تھی جاری بزنس ویزہ ہوا
اسلام آباد:غیر ملکیوں کو قواعد کے خلاف بزنس ویزے جاری کرنے پر وزارت داخلہ کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے ڈائریکٹر
ڈائریکٹر پاسپورٹ لاہور فیاض حسین کو ملازمت سے برخاست کرنے کی سفارش کر دی ہے۔ان پر الزام ہے کہ انہوںنے ویزوں کے اجرا میں پالیسی کو فالو نہیں کیا، 13671 چینی شہریوں کو پالیسی پر عمل کیے بغیر ویزے دیے۔ ڈائریکٹر پاسپورٹ لاہور نے 105 چینی شہریوں کو بوگس ویزے جاری کیے۔ چارج شیٹ کے متن کے مطابق تحقیات میں پتا چلا ہے کہ غیر ملکیوں کو کئی ویزے بغیر تحقیق کے جاری کیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق غیر ملکیوں کو جاری مبینہ بوگس ویزوں کی تحقیقات کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔انکوائری کمیٹی کے انچارج طارق علیم گل ہوں گے اور انکوائری افسر اپنی رپورٹ 10 دن میں پیش کریگا۔
یا د رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے امریکی شہری سنتھیا ڈی رچی کو دیے جانے والے ویزے کے پس منظر میںانکوائری کا حکم دیا تھا، وزارت داخلہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے اس بات کااعتراف کیاتھاکہ سنتھیارچی کو بزنس ویزاخلاف قانون ملا تھا۔ امریکی شہری سنتھیا ڈی رچی کو بھی ‘ورک ویزا’ کی درخواست پر وزارت داخلہ سے ‘بزنس ویزا’ جاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔سیکرٹری داخلہ کے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ وزارت داخلہ نے 2018 اور 2019 میں دو بار خلاف قانون سنتھیا ڈی رچی کے ویزے میں توسیع کی۔سیکرٹری داخلہ کے تحریری جواب میں مزید بتایا گیا ہے کہ سنتھیا ڈی رچی نے دونوں بار بزنس ویزا نہیں بلکہ ورک ویزہ توسیع کی درخواست دی تھی۔


