اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنتھا رچی کی ملک بدری روک دی،وزارت داخلہ و دیگر فریقین کو نوٹسسز جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے امریکی شہری سنتھیا ڈی رچی کو ملک بدر کرنے کے وزارت داخلہ کے احکامات پر عمل درآمد روک دیاہے۔ پیر کو چیف جسٹس اسلام آباد جسٹس اطہر من اللہ نے وزارت داخلہ کو سنتھا ڈی رچی کو ملک بدر کرنے سے روکتے ہوئے سنتھا رچی کے معاملے پر وزارت داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔
یادر ہے وزارت داخلہ نے دو ستمبر کو سنتھیا ڈی رچی کو 15 روز میں پاکستان چھوڑنے کا حکم دیا تھا اور امریکی شہری کی ویزے میں توسیع کی درخواست بھی مسترد کر دی گئی تھی۔
سنتھیا ڈی رچی نے وزارت داخلہ کے احکامات کو عدالت میں چیلنج کیا تھا اور کہا گیا تھا کہ تمام قانونی تقاضے پورے ہونے کے باوجود میری درخواست مسترد کر دی گئی، عدالت وزارت داخلہ کو مجھے ملک بدر کرنے سے روکے۔
سنتھیا رچی نے اپنی درخواست میں یہ بھی کہا کہ وزارت داخلہ نے ہائیکورٹ میں کہا کہ میں نہ ریاست مخالف نہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہوں، میں نے بھی پاکستان میں کیس کیے ہوئے ہیں، میرے خلاف بھی کیس چل رہے ہیں۔امریکی شہری کا کہنا تھا کہ ویزے میں توسیع نہ دینے سے تاثر بنے گا کہ وزارت داخلہ جان بوجھ کر کیس کی پیروی سے روک رہی ہے۔