سب سے زیادہ ہلاکتیں دو لاکھ امریکہ میںہوئیں، برازیل ایل لاکھ چالیس ہزار کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے
واشنگٹن: امریکا میں جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد وشمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد دس لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد وشمار میں کہا گیا ہیکہ سب سے زیادہ ہلاکتیں امریکا میں ہوئیں، جن کی تعداد تقریبا دو لاکھ بنتی ہے۔ برازیل میں ایک لاکھ چالیس ہزار جبکہ بھارت میں پچانوے ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔ اقوام متحدہ نے ان ہلاکتوں کو ایک ‘افسوسناک سنگ میل’ قرار دیا ہے۔ دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا کی ویکسین بنانے پر کام ہو رہا ہے تاہم ابھی کوئی موثر دوا دستیاب نہیں ہو سکی۔ دنیا بھر میں اس وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد تقریباتینتیس ملین ہو چکی ہے۔



