اسلام آباد:پیرودھائی پولیس خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو بچانے کی کوششیں کرنے لگی۔ متاثرہ خاتون نے حکام بالا سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے انصاف دلایا جائے ۔ متاثرہ ‘م’ نامی خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ مورخہ 15 ستمبر کو عدنان مقصود نامی شخص نے اپنے ایک دوست کے ساتھ مل کر مجھے تھانہ پیرودہائی کے علاقے میں زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا جس کی میں نے شکایات کی میری شکایت پر تھانہ پیرودہائی میں عدنان مقصود کے خلاف پرچہ درج کیا گیا۔ میں نے علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہو کر 164 کا بیان بھی قلمبند کرایا پولیس نے ملزم کا 4 روزہ ریمانڈ جسمانی بھی لیا مگر نہ اسلحہ برآمد کیا اور نہ ہی دوسرے ملزم کو گرفتار کرنے کی کوش کی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اب پولیس معاملہ کو مشکوک بنا کر ملزم کی ضمانت منظور کرانا چاہتی ہے خاتون نے حکام بالا سے مداخلت کی التجا کی ہے۔
Related Posts

موجودہ بجٹ تاجر و عوام دشمن غیر حقیقی بجٹ ہے کاشف چودھری
- Rizwan Malik
- جون 13, 2020
- 0
اسلام آباد : مر کزی تنظیم تا جران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری نے وفاقی بجٹ پر ملک بھر کی تاجر برادری کی طر […]

پل اور سڑکوں کی تعمیر میں چین ، پاکستان پیشہ ورانہ تعلیمی تعاون
- Rizwan Malik
- اپریل 28, 2023
- 0
گوانگ ژو (شِنہوا)ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی پنجاب (ٹیوٹا) کے چیف آپریٹنگ آفیسر میاں احمد خاور شہزاد کا کہنا ہے کہ یہ ” بالکل […]

نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر کی والدہ کو ضمانت مل گئی والد کی مسترد
- Rizwan Malik
- اکتوبر 18, 2021
- 0
اسلام آبادسپریم کورٹ نے نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والد ذاکر جعفر کی درخواست ضمانت مسترد اور والدہ عصمت آدم […]
