
دنیا بھر میں شادی کے حوالے سے مختلف ممالک میں مختلف رسومات پائی جاتی ہیں۔ اسی طرح بھارت کے جوریا قبائل کے ہاں بھی شادی کی ایک عجیب وغریب رسم پائی جاتی ہے۔ اس قبیلے کی لڑکیاں شادی کی رات دولہے کو زہریلے سانپ جہیز میں دیتی ہیں۔
سیدتی میگزین میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق لڑکی کا باپ کئی سال تک زہرے سانپ تلاش کرتا رہتا ہے، پھر شادی کے موقع پر ایک خوبصورت صندوق میں دولہے کو تحفہ کیا جاتا ہے۔
تحفہ پورے قبیلے کے سامنے فخریہ طور پر پیش کیا جاتا ہے۔ جس طرح جہیز کے سامان کی نمائش ہوتی ہے۔
صندوق میں کسی سانپ کا مرجانا برا شگون سمجھا جاتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ یہ شادی کامیاب نہیں ہوگی۔ اگر ایسا ہو جائے تو لڑکی کے تمام گھر والے سرمنڈاتے ہیں تاکہ نحوست کا اثر ان کے سروں سے اتر جائے اور شادی کو کامیاب کیا جائے۔
یادر ہے کہ بھارت کے جوریا قبائل ملک بھر میں زہریلے سانپوں کا شکار کرنے میں شہرت رکھتے ہیں، ان سانپوں سے ادویہ اور کھال سے مصنوعات تیار ہوتی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔




