راولپنڈی:پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے سیکریٹری اطلاعات محمد شاھد اور تحصیل راولپنڈی کے جنرل سیکریٹری راجہ ساجد عمر نے کہا ہے کہ 30 نومبر پیپلزپارٹی کے 53 ویں یوم تاسیس کے ملتان جلسے میں رکاوٹ ڈالنا ریاستی دہشت گردی ہے حکومت پی ڈی ایم کی عوامی مقبولت سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے ملتان میں پی پی پی اور دیگر اتحادی جماعتوں کے رہنمائوں پر مقدمات قابل مذمت ہیں ملتان جلسہ روکنے کیلئے نیازی سرکار اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے پارٹی آفس سے جاری اپنے مذمتی بیان میں انھوں نے کہا ہے کہ عبدلقادر، علی قاسم گیلانی اور دیگر پر سٹیڈیم کا تالا چوری کرنے کا مقدمہ درج کرنا اور علی موسی کی گرفتاری حکومتی بوکھلاہٹ کی انتہا ہے کم ظرف نیازی حکومت سیاسی انتقام میں اندھی ہو کر تمام حدود پھلانگ گئی ہے جیالے اور پی ڈی ایم کے کارکن اس کٹھ پتلی راج کا جم کر مقابلہ کریں گے 30 نومبر کا جلسہ ایس او پیز کے تحت ہر صورت میں ہوگا ملتان کے عوام بلاول بھٹو زرداری کا تاریخی استقبال ک کرنے کے لئے بے چین ہیں۔



