
پشاور ( بیورورپورٹ) وزیراعلی خیبر بختونخوا نے بالی ووڈ کنگ راج کپور اور دلیپ کمار کے گھر خریدنے کی منظوری دے دی ہے ۔ ڈائریکٹوریٹ برائے آثار قدیمہ اور عجائب گھر خیبر بختونخوا نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ راج کپور اور دلیپ کمار کے گھروں کو خریدنے کیلئے 2 کروڑ 35 لاکھ سیزائد کی رقم جاری کردی گئی ہے، نیلامی کے دوران راج کپور کیگھر کی قیمت ڈیڑھ کروڑ اوردلیپ کمار کے گھر کی قیمت 80 لاکھ لگائی گئی تھی ۔ڈھکی دالگراں میں واقع کپور حویلی اپنے دور کی ایک شاندار عمارت تھی، اس کا کل رقبہ لگ بھگ چھ مرلے سے کچھ زیادہ بتایا گیا ہے اور جس حصے پر عمارت کا ملبہ کھڑا ہے اس کا رقبہ 5184 مربع فٹ ہے،اس حویلی کی زمین کی قیمت ایک کروڑ پندرہ لاکھ سے زیادہ مقرر کی گئی ہے جبکہ ملبے کی قیمت کا تخمینہ 34 لاکھ روپے سے زائد لگایا گیا ہے۔اس کے علاوہ دلیپ کمار کے آبائی گھر کی قیمت 80 لاکھ 56 ہزار روپے رکھی گئی تھی، یہ مکان پشاور کے قصہ خوانی بازار میں محلہ خداداد میں واقع ہے اور اس کا کل رقبہ چار مرلے بتایا گیا ہے۔
حکومت کے پی کے نے راج کپور اور دلیپ کمار کے گھر خریدنے کیلئے رقم مختص کردی




