126دن کا دھرنا دینے والوں سے سرکاری ملازمین کا ایک دن کا دھرنا برداشت نہ ہوا، محمد شاہد


راولپنڈی : سرکاری ملازمین پر بدترین تشدد ریاستی دہشت گردی ہے 126 دن ریڈ زون میں دھرنا دے کر ملک و قوم کا وقت اور پیسہ ضائع کرنے والوں سے سرکاری ملازمین کا ایک دن کا دھرنا بھی برداشت نہیں ہوا سرکاری ملازمین کی تنخواوں میں فوری طور پر 40 فیصد اضافہ اور گرفتار افراد کو فوری رہا کیا جائے ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے انفارمیشن سیکریٹری محمد شاہد نے پارٹی آفس میں تحصیلوں کے انفارمیشن سیکریٹریز کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عمران نیازی کی قیادت میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے 2018 الیکشن وعدوں پر کوئ عمل نہیں کیا گیا سینٹ الیکشن میں اصلاحات کا ڈرامہ کرنے والے ڈھائ سال کیوں سوئے رہے 29 اپریل 2018 کو عمران نیازی نے بھرے جلسے میں پیسے لینے والوں کی ویڈیو دیکھنے اور انھیں چارج شیٹ کا دعوی کیا لیکن اس ویڈیو میں کے پی کے کے وزیر قانون کو دیکھنے کے باوجود انھیں ڈھائ سال صوبائ وزیر قانون بنائے رکھنا وزیر اعظم کے قول و فعل میں کھلا تضاد واضع کرتا ہے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر وزیر دفاع پرویز خٹک گورنر چوھدری سرور کے نام سامنے آنے کے باوجود ان سے بھی استعفی نہیں لئے جارہے ان سب حقائق کے سامنے آنے کے بعد کیا وزیر اعظم صادق و امین کہلا سکتے ہیں پیپلز پارٹی سپریم کورٹ کو دباو میں لانے کی حکومتی کوشش کی پر زور مزمت کرتی ہے ۔