علیحد گی کی خبریں بے بنیاد ،صنم جنگ نے شو ہرسے الگ رہنے کی وجہ بتا دی


اسلام آباد: اداکارہ صنم جنگ نے شو ہر قاسم نے الگ رہنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ان کی بیٹی عالیہ کے پاس امریکہ کا ویزہ نہیں ہے جس کی وجہ سے وہ ایک ساتھ نہیں رہتے۔ انہوں نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ان کے شوہر قاسم امریکہ میں مقیم ہیں جبکہ ان کی بیٹی عالیہ کا ویزہ نہیں ہے جس کی وجہ سے وہ امریکہ نہیں جا سکتیں ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یہ پسند نہیں کہ ان کی بیٹی پاکستان میں اکیلی رہے اور وہ دونوں امریکہ میں ایک ساتھ رہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں صنم جنگ بارے خبریں سامنے آرہی تھیں کہ ان کی اپنے شوہر سے علیحدگی ہو گئی ہے جس کے بعد انہوں نے ایسی تمام خبروں کی تردید کردی ہے۔