پورٹ قاسم کول فائرڈ پاور پلانٹ کا پاکستان کی توانائی کی طلب اور سی پیک منصوبوں بجلی فراہم کرنے میں کلیدی کردارہے، چینی سفیر نونگ رونگ


اسلام آباد:پاکستان میں تعینات چینی سفیر نونگ رونگ نے کہا ہے کہ پورٹ قاسم کول فائرڈ پاور پلانٹ کا پاکستان کی توانائی کی طلب کو پورا کرنے میں کلیدی کردارہے۔انہوں نے کہا کہ پورٹ قاسم کول پاور پلانٹ نے 2020 سے اب تک 27 ارب کلو واٹ بجلی پیدا کی ہے۔ نونگ رونگ نے کہا کہ صرف 2020 میں ہی اس پلانٹ نے 8.894 ارب کلو واٹ بجلی پیدا کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سی پیک بجلی کے منصوبوں کی بجلی کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔