اسلام آباد: سی پیک کے تحت6.8ارب ڈالر کی لاگت سے تعمیر ہونے والا مین لائن۔ریلوے ایم ایل ون سے پاکستانیوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ۔سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق مین لائن ون ٹریک سے ریلوے حادثات پر قابو پانے اور ہزاروں نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔ یہ کراسنگ فری ٹریک ہوگا جس سے کراچی سے لاہور تک کے سفری دورانیے میں سات گھنٹے کی کمی آئے گی جبکہ راولپنڈی سے لاہور کا سفر صرف دو گھنٹے میں طے ہوگا۔ پشاور سے کراچی تک منصوبے میں 1872 کلو میٹر طویل ریلوے ٹریک کی اپ گریڈیشن شامل ہے اور پشاور سے کراچی تک ریلوے ٹریک دو رویہ کرنا بھی منصوبے کا حصہ ہے۔ ایم ایل ون پر ریل گاڑیاں ایک سو ساٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

