سی پیک کی رفتارکم نہیں کی، ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کرلینگے، چینی قونصل جنرل

کوئٹہ :پاکستان میں تعینات چین کے قونصل جنرل لی بی جیان کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کی رفتار کم نہیں کی گئی ہے۔
کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے چین کے قونصل جنرل لی بیجیان کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبے کی رفتار کم نہیں کی گئی ہے،گوادر میں جاری ترقیاتی منصوبے وقت سے پہلے مکمل کرلیں گے۔جن میں گوادر ائیر پورٹ کا منصوبہ اگلے سال کے آخر میں مکمل ہوگا۔
چینی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ ایسٹ بے منصوبہ رواں سال کے آخر اور ووکیشنل ٹریننگ سینٹر جولائی میں مکمل ہوگا۔لی بیجیان کا مزید کہنا تھا کہ چین نے اب تک پاکستان کو انسداد کورونا وائرس ویکسین کی 15لاکھ خوراکیں مہیا کی ہیں ۔جبکہ مزید بھی فراہم کی جائیں گی۔