باری سے قبل ویکسین لگوانے پر عفت عمر کی معذرت سزا کے طور پر 10 غریب افراد کو مفت کورونا ویکسین لگوائیں گی

اسلام آباد:اداکارہ عفت عمر نے 10 غریب افراد کورونا ویکسین لگوانے کا وعدہ کر لیا۔ عفت عمر کو حال ہی میں کورونا ویکسین لگوانے پرتنقید کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ ابھی تک کورونا وائرس کی ویکسین صرف معمر افراد کو لگائی جا رہی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے کہا گیا کہ یہ حکومت نے یہ ویکسین صرف 60 سال کی عمر کے افراد کے لیے فراہم کی ہے جس کے بعد انہوں نے وڈیو جاری کی اور عوام سے معافی مانگی اورکہا کہ اب وہ وعدہ کرتی ہیں کہ وہ 10 ایسے افراد کو یہ ویکسین اپنے خرچے پر لگوائیں گی جو اس کی اسطاعت نہیں رکھتے۔