اسلام آباد(نیوزرپورٹر)پاکستان میں چینی سفیرنونگ رونگ نے کہا ہے کہ چین پاکستان کے ساتھ کھیلوں کے شعبہ میں ہر سطح پر تعاون کے لئے تیار ہے۔ کوچزاور کھلاڑیوں کی تربیت کے علاوہ پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلوں کی سہولیات کی اپ گریڈیشن کے لئے ہر ممکن تعاون کیا جائیگا۔ یہ بات چینی سفیر نے ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ کرنل(ر) محمد آصف زمان سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ان کے دفتر میں ملاقات کے دوران کہی۔انہوں نے پاک چین دوستی کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر کھیلوں کی مختلف سرگرمیوں اور دیگر افعال کے انعقاد کے لئے گہری دلچسپی لینے پر پاکستان کی تعریف بھی کی۔قبل ازیں ڈائریکٹر جنرل پاکستا ن سپورٹس بورڈ کرنل (ر) محمد آصف زمان نے چینی سفیر نونگ رونگ کا پرتپاک استقبال کیا۔ ڈی جی پی ایس بی نے بتایا کہ چین نے تقریبا 35 سال قبل اس اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کی اور حکومت پاکستان یہ امید کرتی ہے کہ چین کھیلوں کے میدان میں بہتری لانے کے لئے اب اس کمپلیکس کو مزید بہتر بنانے میں مدد کریگا۔ ڈائریکٹر جنرل نے چینی سفیر سے کھیلوں کے حوالے سے سے کووڈ کی وبا کے بعد کے منظر نامے اور پاک چین سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کی تقریبات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔ سفیر نے پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں کھیلوں کے مختلف مقامات کا بھی دورہ کیا۔ آخر میں دونوں نے کھیلوں کے تعاون کے مجوزہ منصوبوں کو آگے بڑھانے کے لئے فوکل پرسنز کی نامزدگی پر بھی اتفاق کیا۔
Related Posts

صائمہ نور نے اصل عمر بتا کر مداح کو حیران کردیا
- Rizwan Malik
- February 3, 2022
- 0
لاہور: معروف فلم اداکارہ صائمہ نور نے اپنی اصل عمر بتا کر مداحوں کو حیران کردیاہے۔واضح رہے کہ صائمہ نور نے 1990 میں لالی ووڈ […]

سی پیک کے تحت وادی کاغان میں دریائے کنہار پر بجلی کا منصوبہ دسمبر 2022ء تک مکمل کرلیا جائے گا، 870 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہوگی
- Rizwan Malik
- October 2, 2019
- 0
اسلام آباد:چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے تحت خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ کی وادی کاغان میں دریائے کنہار پر تعمیر کئے جانے والے نجی […]

کوہالہ سے مظفرآباد تک پاکستان ہمیشہ زندہ باد ریلی
- Rizwan Malik
- July 9, 2026
- 0
بھارت کشمیری عوام کے جذبۂ آزادی اور پاکستان سے محبت کو کبھی شکست نہیں دے سکتا،امیر مقام مظفرآباد (نمائندہ سی پیک)وفاقی وزیر امور کشمیر و […]
