وزیر جیل خانہ جات بھی بے بس نکلے


تمام اختیارات میرے پاس ہوتے تو آج جیل کے حالات کچھ اور ہوتے،فیاض الحسن چوہان

اسلا م آباد:پنجاب کے وزیر جیل خانہ جات نے بھی اختیارات میںکمی کا شکوہ کر دیا ہے۔ ایک تقریب میں وزیرجیل خانہ جات پنجاب فیاض چوہان نے اختیارات کی کمی کا شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تمام اختیارات میرے پاس ہوتے تو آج جیل کے حالات کچھ اور ہوتے۔
لاہور میں کیمپ جیل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ جیل خانہ جات کا محکمہ پنجاب میں سب سے زیادہ نظرانداز کیا گیا ڈپارٹمنٹ ہے۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ جیل ملازمین کی حالت انتہائی ابتر ہے، جیل فانڈیشن کا فنڈز ملازمین کی فیملیز پر بھی خرچ کرنا چاہیے۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ملازمیں کے بچے 80 فیصد نمبر لیں گے تو اگلی ڈگری کا خرچہ فانڈیشن اٹھائی گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہدا کی بیٹیوں کی شادی میں بھرپور مالی امداد دیں گے۔
ساتھ میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جیل افسران و ملازمین سے ایک ہی درخواست ہے کہ ظلم و ستم نہ کریں۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ تمام اختیارات میرے پاس ہوتے تو آج جیل کے حالات کچھ اور ہوتے