
اسلام آباد؛حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان لانگ مارچ کے حوالے سے تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں
حکومتی ذرائع کے مطابق لعدم تنظیم کا لانگ مارچ طاقت سے روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کسی بھی صورت نہیں ہونے دیا جائے گا اور کالعدم تنظیم سے مذاکرات بھی نہیں کیے جائیں گے۔حکومتی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سیاسی مقاصد پورے کرنے کے لیے تشدد کا راستہ نہیں اپنانے دیا جائے گا، کالعدم تنظیم کی جانب سے احتجاج کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو کابینہ اجلاس میں ٹی ایل پی کے احتجاجی مارچ پر بریفنگ دی گئی، جبکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ مظاہرین کو جہلم سے آگے نہیں جانے دیا جائے گا۔
دوسری طرف وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن وامان برقرار رکھنے کے لئے پنجاب کو ساٹھ روز کے لئے رینجرز کے حوالے سے کر دیا گیا ہے۔



