واش رومز خواتین اساتذہ کے ساتھ طالبات کے بھی زیر استعمال تھے، سکول کی رجسٹریشن منسوخ

کراچی:کراچی کے نجی اسکول میں اساتذہ کے واش رومز میں بھی خفیہ کیمروں کا انکشاف ہوا ہے، محکمہ تعلیم کی ٹیم نے اسکول کے واش روم سے خفیہ کیمرے برآمد کرلیے، واش رومز خواتین اساتذہ کے ساتھ طالبات کے بھی زیر استعمال ہے۔محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ خفیہ کیمرے سے ویڈیوز بنائی جاتی تھیں، اسکول کے دورے کے دوران واش روم سے خفیہ کیمرے برآمد کیے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ واش رومز خواتین اساتذہ کے ساتھ طالبات کے بھی زیر استعمال رہے۔
محکمہ تعلم کے حکام کا کہنا ہے کہ خفیہ کیمرے مرد اساتذہ کے واش رومز سے بھی برآمد ہوئے ہیں، معاملہ سامنے آنے پر اسکول کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی ہے۔
چیئرمین پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن سندھ طارق شاہ کا کہنا ہے کہ ہم اس معاملے کی تحقیقات کریں گے اور اس حوالے سے اسکول کے خلاف کارروائی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اسکول انتظامیہ کے خلاف کارروائی ضرور کی جائے گی، تاکہ آئندہ ایسی کوئی حرکت دوبارہ نہ کی جاسکے۔
اس حوالے سے ایف آئی اے کا موقف بھی سامنے آیا ہے۔ایف آئی اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسکول کے باتھ روم میں خفیہ کیمروں کے معاملے پر ایف آئی اے سائبر کرائم کو کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم عمران ریاض نے کہا ہے کہ سائبر کرائم سرکل ڈی جی اسکول سے رابطے میں ہے۔
عمران ریاض نے کہا کہ اسکول کا معائنہ کرنے کے لئے سائبر کرائم کی ٹیم اسکول بھیجی جائے گی، چیک کیا جائے گا کیمرے خواتین، چائلڈپورنو گرافی یا پھر کسی اور مقصد کے لئے لگائے گئے تھے۔

