وزیر ھاسنگ سیکٹر جی 14 کا دورہ کرکے ساری صوتحال کا خود جائزہ لیں گے
ملاقات میں ڈائریکٹر جنرل ہاسنگ اور ڈپٹی کمشنر ہاسنگ بھی موجود تھے

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی 14 کے پلاٹس کے الاٹیز کے احتجاج کے بعد الاٹیز اور پلاٹ مالکان کے نمائندہ وفد کی تحریک اسلام آباد کے چیئرمین راشد ملک اور چیئرپرسن جی چودہ الاٹیز عاصمہ ملک کی قیادت میں وفاقی وزیر ہاسنگ طارق بشیر چیمہ سے طویل ملاقات، میٹنگ میں جی 14 کے بارے میں اہم پیشرفت، ملاقات میں ڈائریکٹر جنرل ہاسنگ اور ڈپٹی کمشنر ہاسنگ بھی موجود تھے۔ میٹنگ میں سیکٹر جی 14 کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ ملاقات میں طے پایا کہ وزیر ھاسنگ جی 14 کا دورہ کرکے ساری صوتحال کا خود جائزہ لیں گے اور الاٹیز کے جائز مطالبات کو جلد پورا کیا جائیگا اور اس سلسلے میں انشاللہ جلد بہتر ی نظر آئے گی۔ وفاقی وزیر ہاسنگ کے دورے کے دوران ڈی جی ھاسنگ ۔ ڈی سی ھاسنگ اور پروجیکٹ ڈائریکٹرز وزیر ھاسنگ کو بریفنگ دیں گے۔ وزیر ھاسنگ دورے کے دوران اھم فیصلے کریں گے۔ خیال رہے کہ جی 14 کے الاٹیز نے سولہ سال سے وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے اور ایف جی ای ایچ اے کی جانب سے سیکٹر میں پلاٹ الاٹ ہونے کے باوجود الاٹیز کو انکے پلاٹس کا قبضہ نہ دلوانے اور مسلسل چشم پوشی پر گذشتہ روز فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاسنگ اتھارٹی کے دفتر کے باہر احتجاجی دھرنا کا پروگرام تشکیل دیا تھا جس پر ایف جی ای ایچ اے کے ارباب اختیار کے الاٹیز کیساتھ مذاکرات ہوئے تھے۔ جس کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر ہاسنگ طارق بشیر چیمہ نے الاٹیز کے نمائندہ وفد کو ملاقات کیلئے بلایا تھا۔ گذشتہ روز ہونے والے مذاکرات میں اس بات پر اتفاق ہوا تھا کہ جی 14 اففکٹیس نے جی 14 1 پر جو سٹے آرڈر لیا ہوا ہے اس میں الاٹیز بھی پارٹی بنیں گے۔ جس کے لیے لیگل ٹیم تشکیل دی جائے گی۔ جی 14 کے پی سی ون کے لیے 4 ماہ کا وقت دیا گیا ھے۔ الاٹیز کی ایک ٹیم ھر ماہ پی سی ون کی پروگریس دیکھا کرے گی جبکہ ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو جی 14 3 کے 102 گلی کے امام بارگاہ کے معاملے کو حل کرے گی۔



