ڈھاکہ:پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے کرکٹ میچ کے دوسرے روز جب بارش کے باعث میچ ختم ہوا تو شکیب الحسن موسم کے مزے لینے کیلئے گرانڈ میں پہنچ گئے۔بنگلادیش کے اسٹار آل رانڈر شکیب الحسن کی بارش سے متاثرہ میچ کے دوران گرئوانڈ میں بچوں کی طرح سلائیڈنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
کھیل کے دوسرے روز جب بارش کے باعث میچ ختم کیا گیا تو شکیب الحسن نے گرانڈ میں پچ کورز پر جمع پانی میں سلائیڈنگ کرتے ہوئے بچپن کی یاد تازہ کر دی۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شکیب الحسن ننگے پاں بھاگتے ہوئے آتے ہیں اور ایک لمبی چھلانگ لگا کر وکٹوں پر رکھے کوورز پر سلائیڈ کرتے ہوئے کافی دور تک چلے جاتے ہیں۔
کچھ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شکیب الحسن کی ویڈیو کو پسند کیا جا رہا ہے جبکہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ اس حرکت کی وجہ سے شکیب الحسن بخار اور سردی کی وجہ سے نیوزی کے دورے سے باہر ہو سکتے ہیں۔
