لاہور یونیورسٹی کانووکیشن:خاتون پروفیسر کا شہباز گل سے ڈگری لینے سے انکار

لاہور:سمن آبا د میں لاہورکالج فارویمن یونیورسٹی کے کانووکیشن میں سمن آباد کالج کی خاتون پروفیسر نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہبازگِل سے ڈگری لینے سے انکار کردیا۔جب ڈگری کے حصول کے لئے خاتون کا نام پکارا گیا لیکن وہ ڈگری لینے سٹیج پر نہ آئیں۔
قبل ازیں مذکورہ خاتون پروفیسر نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے کہا تھا کہ وہ شہباز گل سے ڈگری نہیں لیں گی۔لاہورکالج فارویمن یونیورسٹی کے کانووکیشن میں سمن آباد کالج کی خاتون پروفیسر کا نام پکارا گیا مگر وہ اسٹیج پرنہ آئیں۔
اس حوالے سے صحافی نے شہباز گل سے سوال کیا کہ خاتون پروفیسر نے ٹوئٹ کے ذریعے آپ سے ڈگری لینے سے انکار کیا ہے؟ اس پر ان کا کہنا تھاکہ ملک میں جمہوریت ہے اور ہر ایک کو حق حاصل ہے۔
دوسری جانب کالج پرنسپل کا کہنا تھاکہ خاتون پروفیسر کا ٹوئٹر اکانٹ ہیک کیا گیا، خاتون پروفیسر نے ایسی کوئی بات نہیں کی۔