ثاقب عباسی ساتھیوں کے ساتھ مل کر سڑک پر برف بکھیرتا، سیاح کی گاڑی پھنس جاتی تو ملزم جیپ سے ٹو کرکے نکالنے کا بھاری معاوضہ لیتا

مری:معروف صحافی حامد میر کے ٹویٹ اور ایک سیاح کی نشاندہی پر پولیس نے مری میں سڑک پر برف بکھیر کر بھاری معاوضے پر سیاحوں کی گاڑیاں ریسکیو کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔ملزم ثاقب عباسی ساتھیوں کے ساتھ مل کر سڑک پر برف بکھیرتا، سیاح کی گاڑی پھنس جاتی تو ملزم جیپ سے ٹو کرکے نکالنے کا بھاری معاوضہ لیتاتھا۔ پولیس نے ملزم کے زیراستعمال جیپ بھی قبضے میں لے لی۔
پولیس کے مطابق ملزم ثاقب عباسی ساتھیوں کے ساتھ مل کر سڑک پر برف بکھیرتا، سیاح کی گاڑی پھنس جاتی تو ملزم جیپ سے ٹو کرکے نکالنے کا بھاری معاوضہ لیتا تھا۔
اس واردات کی پہلے ایک سیاح نے نشاندہی کی اور سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی ۔بعد میں معروف صحافی حامد میر نے بھی اس حوالے سے ٹویٹ کیا۔
پولیس نے بتایا کہ شکایات سامنے آنے پرسی پی اوساجدکیانی نے ملزمان کی گرفتاری کاحکم دیا۔پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرکے زیراستعمال جیپ بھی قبضے میں لے لی گئی ہے جبکہ ملزم کے دیگرساتھیوں اورسہولت کاروں کوبھی گرفتارکیاجائیگا۔



