شیخ رشید کا اب شادی نہیں اللہ اللہ کرنے کا وقت ہے ، ریما

ویسے وہ اب بھی گھر بسائیں تو مجھے خوشی ہوگی،میرے سارے سکینڈل جھوٹے نہیں تھے

اسلام آباد:پاکستان کی نامور فلم اسٹار ریما خان نے جیو نیوز کے پروگرام جشن کرکٹ میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید سے متعلق چٹکلہ دیاکہ شیخ رشید کو اب شادی نہیں اللہ اللہ کرنی چاہیے۔
پروگرام جشن کرکٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ریما خان کا کہنا تھاکہ امریکا میں رہتی ہوں اور 3 دن پہلے پاکستان آئی ہوں۔انہوں نے کہا میں بہت خوش ہوں پاکستان میں کرکٹ واپس آئی ہے اور اس ٹیم کے ساتھ ہوں جو اچھا کھیل پیش کرے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 90فیصد پاکستانی مرداپنی بیوی سے ڈرتے ہیں اور 70فیصد لوگوں کو لگتا ہوگا اداکار دوسرے اداکار سے جلتے ہیں۔ریما خان کا کہنا تھاکہ میری اور جویریہ کی دس سال سے ملاقات نہیں ہوئی۔
500 کی دوڑ گیم میں سوالوں کا جواب دیتے ہوئے فلم اسٹار کا کہنا تھاکہ شیخ رشید کو اب شادی نہیں بلکہ اللہ اللہ کرنا چاہیے، وہ جب گھر بسائیں گے مجھے خوشی ہوگی، 20 فیصد لوگ سوچتے ہوں گے شیخ رشید کو شادی کرلینی چاہیے۔
انہوں نے تسلیم کیا کہ ان کے سارے اسکینڈلز جھوٹ پر مبنی نہیں تھے۔
خیال رہے کہ ریما خان نے 500کی دوڑ میں 409پوائنٹس اسکور کیے تاہم اب تک شہروز سبزواری 430 پوائنٹس کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔