15 فروری تک پچاس فیصد جبکہ سولہ فروری سے 100 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت ہوگی

اسلام آباد: این سی او سی نے پی ایس ایل میں مرحلہ وار 100 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت دے دی ہے۔
وفاقی وزیر اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کی سربراہی میں این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں کورونا وائرس کی مجموعی صورتحال اور بڑے شہروں میں کیسز کی شرح کا جائزہ لیا گیا۔
این سی او سی کے مطابق اجلاس میں پی ایس ایل کے لیے لاہور کے اسٹیڈیم میں 50 فیصد تماشائیوں کو آنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ 15 فروری تک 50 فیصد گنجائش کے ساتھ تماشائی میچز دیکھ سکتے ہیں اور 16 فروری سے 100 فیصد تماشائی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل میچز دیکھ سکیں گے۔
این سی او سی کے مطابق صرف مکمل ویکسین شدہ افراد کو میچ دیکھنے کی اجازت دی جائے جب کہ 12 سال سے کم عمر بچوں کو بھی میچ دیکھنے کی اجازت ہو گی۔

