عمران خان کے سیاسی دائو پیچ کا مقابلہ اپوزیشن کے بس میں نہیں ہے، نینا شیرازی

کراچی:پاکستان تحریک انصاف سندھ کی رہنماء نینا شیرازی نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست کا مقابلہ کرنا ان ابن الوقت سیاستدانوں کا کام نہیں ہے۔ تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد جاری ایک بیان میں انہوں نے تمام انصافیان کو جیت کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ سب کو جیت مبارک ہو ۔میں نے پہلے ہی کہا تھا نہ سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا جو لوگ خوش فہمی کا شکار تھے کہ عمران خان کو سازش کر کے عوام کی خدمت سے روک دیں گے ان کو منہ کی کھانی پڑی ہے۔ انہوں نے کہا خان نے ایک ہی یارکر سے تینوں وکٹیں اکھیڑ دی ہیں ۔ اب یہ لوگ کورٹ کورٹ کھیلتے رہیں گے اور خان عوامی مسائل حل کرتا رہے گا۔