عمران خان کو کپل شرما شو میں سدھو کی جگہ دے دینی چاہیے، ریحام خان

اسلام آباد:عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان بھی وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتمادکے موقع پر پارلیمنٹ ہائوس میں موجود تھیں ۔اس موقع پر انہوں نے صحافیوں سے گفتگو بھی کی ان کا کہنا ہے کہ کپل شرما شو میں پاجی (سدھو) کی جگہ خالی ہے، ان کی جگہ عمران خان کو دے دینی چاہیے۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پارلیمنٹ ہائوس میں سیئر صحافی اعزاز سید سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ریحام خان کا کہنا تھا کہ بھارت کو چاہیے کہ بالی وڈ میں کوئی جگہ بنائے، وہ سمجھتی ہیں کہ عمران خان آسکر وننگ پرفارمنس دے سکتے ہیں۔
دوسری طرف انہوں نے وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کی قرار داد پر ووٹنگ کے حوالے سے قومی اسمبلی کے اجلاس میں تاخیر کے باعث ریحام خان نیاسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے گزارش کردی۔ریحام خان نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں اسد قیصر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اسد قیصر سے گزارش ہے قومی اسمبلی کے اسپیکر بنیں، بنی گالہ کے ترجمان نہیں۔


