اوپن مارکیٹ میں ڈالر 200 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو تا رہے
وزیراعظم نے ڈالر کی بڑھتی قدر کو کم کرنے کے لئے لگژری اشیا کی امپورٹ پر پابندی لگا دی

کراچی: پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر پھر تگڑا ہو گیا، امریکی کرنسی کے ریٹ میں 2 روپے ایک پیسے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔
سیاسی عدم استحکام سے روپے کو رگڑا لگ گیا، انٹر بینک میں ڈالر پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، قیمت میں 2 روپے ایک پیسے کے اضافے سے ڈالر 197 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ ہونے لگا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ڈیڑھ روپے اضافے سے 200 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔ نئی حکومت کے آنے کے بعد سے ڈالر ریٹ میں 14 روپے 82 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
گذشتہ روز پہلے ہاف میں ڈالر ایک روپیہ 82 پیسے مہنگا ہوا تھا جس کے بعد انٹر بینک مارکیٹ میں پہلی بار ڈالر کا ریٹ 196 روپے 80 پیسے پر جا پہنچا تھا۔
دوسری طرف ذرائع کے معلوم ہوا ہے کہ بدھ کو وزیراعظم نے ڈالر کی بڑھتی قدر کو کم کرنے کے لئے لگژری اشیا کی امپورٹ پر پابندی لگا دی ہے۔ ذرائع کے مطابق غیر ضروری آئٹمز کی امپورٹ پر پابندی سے روپے کی قدر میں مزید کمی نہیں ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے امپورٹ ایکسپورٹ بل میں فرق کی وجہ سے پابندی عائد کی ہے۔


