سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کیلئے فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں رانا ثناء اللہ

اسلام آباد :چین کے محکمہ خارجہ سلامتی امورکے کونسلر وینگ ڈیکشیو (Mr. Wang Daxue) کی چینی ناظم الامور کے ہمراہ وزیر داخلہ رانا ثنااللہ سے ملاقات پاک چین دوطرفہ تعلقات سمیت ،باہمی دلچسپی کے دیگرامور پر بات چیت۔ پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی سکیورٹی کویقینی بنانے کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال دونوں رہنمائوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کراچی دہشت گردی جیسے واقعات سے پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات متاثرنہیں ہونگے۔
سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے وزارت داخلہ اور چینی سفارتخانے کے درمیان روابط مزید موثر بنانے پراتفاق وزیر داخلہ نے کراچی یونیورسٹی دہشت گردی واقعے میں چینی شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر دکھ اورافسوس کا اظہار
چینی کونسلر نے اس موقع پر کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ جاری ترقیاتی منصوبوں میں مالی اورتکنیکی معاونت جاری رکھے گا۔ چینی قیادت پاکستان اور چین کے عوام کے درمیان تعلقات کوانتہائی قدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے۔شرپسندعناصر کی پاک چین تعلقات خراب کرنے کی کسی بھی سازش کوملکر ناکام بنائیں گے۔ خواہش ہے کراچی یونیورسٹی دہشت گردی واقعے کی تحقیقات جلدمکمل ہوں اور مجرمان اپنے انجام کو پہنچیں۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے ریاست تمام وسائل استعمال کررہی ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف چینی شہریوں کی سکیورٹی کے معاملات کی خود نگرانی کررہے ہیں۔کراچی یونیورسٹی دہشت گردی واقعے میں ملوث تمام کرداروں کوقرارواقعی سزا دینگے۔ وزارت داخلہ میں فارن نیشنل سکیورٹی سیل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ ڈیسک کے قیام کا مقصد پاکستان میں غیرملکی باشندوں ؛بلخصوص چینی شہریوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے موثررابطہ کاری ہے۔ سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کیلئے فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کیے
گئے ہیں۔ دہشت گردی کے ایسے واقعات نہ ہوں؛ انکے لئے وفاق اورصوبوں کے درمیان کوارڈینیش کو موثر بنایا جاررہاہے۔ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات تاریخی اور انتہائی دیرینہ ہیں۔ دشمن عناصر کی دوطرفہ تعلقات خراب کرنے کی مذموم سازشوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے۔
ملاقات میں سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر بھی شریک ہو ئے۔ سیکرٹری داخلہ نے کراچی یونیورسٹی دھماکے میں چینی شہریوں کی جانوں کے ضیاع پرافسوس کااظہار کیا۔


