مشکل ترین معاشی حالات میں متوازن بجٹ شہباز شریف کی عوام دوستی کا ثبوت ہے، فرح ناز اکبر

اسلام آباد :پاکستان مسلم لیگ (ن) فیڈرل کیپیٹل شعبہ خواتین کی صدر فرح ناز اکبر نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کردہ بجٹ کو مشکل ترین معاشی حالات میں متوازن اور عوام دوست بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اتحادی حکومت آئندہ بھی غریب عوام کو ریلیف دیتی رہے گی،اپنے ایک بیان میں فرح ناز اکبر نے کہا کہ چار سال تک ملک پر مسلط نااہل ٹولے کی غلطیوں کی سزا آج پورے ملک کے عوام کو مہنگائی اور معاشی بدحالی کی صورت میں بھگتنا پڑ رہی ہے،یہ بجٹ اتحادی حکومت کی صلاحیتوں کا مظہر ہے جو ملک کو معاشی استحکام کی طرف لیکر جائے گا۔وزیراعظم میاں شہباز شریف عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ ملک کے معاشی حالات کو بہتر بنانے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہیں،انشااللہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان ایک بار پھر اپنے پاوں پر کھڑا ہو گا اور اس ملک میں ہر سو خوشحالی ہوگی۔
فرح ناز اکبر نے بھارتی سیاسی جماعت بی جے پی کیراہنماوں کی نبی پاک کی شان میں گستاخی کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی راہنماوں کی اس ناپاک حرکت سے دنیا کے سوا ارب مسلمانوں کے دل کا خون کیا گیا ہے جس پر مسلمان سراپا احتجاج ہیں، مسلمان اپنے پیارے پیغمبر کی ناموس کی خاطر جان دینے سے بھی گریزنہیں کرتے لہذا بھارت اس گستاخی پر دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزادی پر ان سے معافی معانگے اوراستعماری طاقتیں کان کھول کر سن لیںکہ آئندہ کسی بھی ایسی ناپاک اور گھناونی حرکت کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔یہ معاملہ سیاسی، جماعتی یا انفرادی نوعیت کا نہیں بلکہ ہمارے ایمان کا ہے، انہوں نیوزیراعظم شہباز شریف کی قومی اسمبلی میں اس معاملے پر بحث کی تجویز کا بھی خیر مقدم کیا۔