عمران نیازی کی طرف سے لانگ مارچ کی دھمکی کسی دیوانے کے خواب کے سوا کچھ بھی نہیں
راولپنڈی: پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے انفارمیشن سیکرٹری محمد شاہد پیپلز پارٹی کینٹ کے سینئر راہنما میاں ہارون قریشی اور امیدوار جنرل کونسلر ملک تنویر نے پارٹی آفس میں کارکنوں کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے کارکن بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے دن رات جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں ملک کا 60 % حصہ اس وقت پانی میں ڈوبا ہوا ہے مصیبت مشکل کی اس گھڑی میں پارٹی کارکن متاثرین کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے قوم کو اس وقت سیاست کی نہیں خدمت کی ضرورت ہے عمران نیازی کی طرف سے لانگ مارچ کی دھمکی کسی دیوانے کے خواب کے سوا کچھ بھی نہیں ہے ان کے قومی سلامتی اداروں عدلیہ کے خلاف بیانیہ اور طرز عمل پر سندھ خیبر پنجاب سے ان کی اپنی وکٹیں گرنا شروع ہو چکی ہیں فارن فنڈنگ کے پیسوں سے جلسہ جلسہ کی سیاست کو بھی پوری قوم نے مسترد کردیا ہے وہ بتائیں ملک کے 68 فی صد حصے پر حکمرانی کرنے والی پی ٹی آئی حکومتوں نے سیلابی متاثرین کی کتنی خدمت کی ہے عمران خان تمھیں توہین عدالت توہین الیکشن کمیشن میں سزا اور نااہلیت نوشتہ دیوار نظر آ رہی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


