چوتھی ایشین اوپن انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئین شپ یکم نومبر سے شروع ہو گی

چار روزہ چیمپئین شپ میں 18 ممالک کے 400سے زائد اتھلیٹس اور آفیشلز شرکت کریں گے
بھارت کو ایونٹ میں شرکت کی دعو ت دی تھی مگر سفارتی معاملات کے باعث ان کو این او سی کا مسئلہ ہوا


اسلام آ باد (سپورٹس رپورٹر) پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل (ر) وسیم جنجوعہ نے کہا ہے کہ بھارت کو ایونٹ میں شرکت کی دعوت دی تھی مگر یہ سب سفارتی معاملات ہیں انکا این او سی کا مسئلہ تھا جس کی وجہ سے انھوں نے اپنے کھلاڑی نہیں بھیجے ہماری اگلی دفعہ کوشش ہو گی کہ ہمسایہ ک بھارت بھی ایونٹس میں شرکت کرے ۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہا کہ چوتھی ایشین اوپن انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئین شپ یکم نومبر سے شروع ہو گی چار روزہ چیمپئین شپ میں 18 ممالک کے 400سے زائد اتھلیٹس اور آفیشلز شرکت کرینگے جس میں مصر ، بحرین ، افغانستان، ایران، قازقستان، نیپال، عمان ، سری لنکا ، پاکستان سمیت دیگر ممالک کے اتھلیٹس شامل ہیں۔
صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل (ر) وسیم احمد نے کہا کہ چیمپئن شپ میں مردوں اور خواتین کی مختلف کیٹگریز کے مقابلے ہونگے ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ اتھلیٹس کو پلیٹ فارم فراہم کیا جاے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن عمر سعید نے کہا کہ تائیکوانڈو کھیل کی پرموشن کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں ،کومبیکس سپورٹس اپنا ہر ممکن کردار ادا کر رہی ہے۔
کرنل وسیم نے کہا کہ پاکستان آئندہ سال ایشین سینئر تائیکوانڈو چیمپئین شپ کی بھی میزبانی کرے گا ،امید ہے موجودہ حالات میں ایشین چیمپین شپ متاثر نہیں ہو گی، وزارت داخلہ سمیت دیگر اداروں نے ہر ممکن سپورٹ فراہم کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔