ڈالر کی قلت کا حل نکالنے کیلئے پاک روس تجارت باہمی کرنسی میں کرنے پر اتفاق ، اعلامیہ جاری

اسلام آباد : پاکستان کو درپیش ڈالر کی قلت کا حل نکالنے کے لئے روس نے پاکستان کے روڈ ٹرانسپورٹ، تیل و گیس ، برآمدی صنعت کو فروغ دینے پر اتفاق کرلیا اور مشترکہ تجارت باہمی کرنسی میں کرنے پر بھی متفق ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاک روس آٹھویں بین الحکومتی کمیشن کا اختتامی اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، حتمی مذاکرات میں دونوں ممالک کے وزرا نے شرکت کی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ مذاکرات فریقین نے اقتصادی شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے ساتھ ساتھ تجارت،سرمایہ کاری،مواصلات ،بینکنگ سیکٹرمیں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک میں توانائی، کسٹمز،زراعت، سائنس وٹیکنالوجی اور آئی ٹی میں تعاون اور تیل وگیس کے شعبے میں تجارت کا ڈھانچہ بنانے پر اتفاق ہوا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ توانائی میں سرمایہ کاری کو اسٹریٹجک اور آسان شرائط پر توسیع دینے اور دونوں ممالک مشترکہ تجارت باہمی کرنسی میں کرنے پر بھی متفق ہو گئے ہیں۔
اعلامیے میں بتایا کہ مارچ میں تیل وگیس کی تجارت کے اسٹرکچر کوحتمی شکل دیدی جائیگی جب کوپاور توانائی کے شعبے میں تعاون کے لیے جامع پلان پر کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
توانائی میں سرمایہ کاری کو اسٹریٹجک اور آسان شرائط پرتوسیع دینے پر اتفاق کیا گیا اور توانائی کے شعبے میں تعاون کے لیے جامع پلان پر کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
خیال کیا جاتا ہے کہ مقامی کرنسی میں تجارت سے ملک میں ڈالر کی بڑھتی قلت پر قابو پانے میںمدد ملے گی اور دونوں ممالک کو سہولت بھی ہوگی۔
یاد رہے کہ روس کا ایک اعلیٰ سطح وفد اس حوالے سے مذاکرات کے لئے پاکستان کے دورے پر آیا تھا اور مذاکرات کے بعد دونوں ممالک کے ساتھ باہمی تجارت کے حوالے سے کئی معاہدوں پر دستخط ہو ئے ہیں۔
تیل کی درآمد مارچ میں جبکہ گیس کی درآمد سال کے آخر تک ممکن ہو سکے گی۔