سرکاری اوقات کار موسم گرما میں بھی نافذ ہوں گے
اسلام آباد:وفاقی حکومت نے ماہ رمضان المبارک کے لئے نئے دفتری اوقات کار کا اعلان کر دیا ہے ۔رمضان المبارک کی آمد ہوتے ہی معمولات زندگی کافی حد تک بدل جاتے ہیں لیکن جو بات سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے وہ دفتری اوقات کار ہیں۔
رمضان میں سرکاری دفاتر کے اوقات کار صبح 7:30 سے دوپہر 2:30 بجے تک ہوں گے جبکہ جمعہ کو دوپہر 12:30 بجے تک ہوں گے۔
وفاقی حکومت نے رمضان المبارک اور موسم گرما کے لیے تمام سرکاری اداروں کے لیے نئے دفتری اوقات کار کا اعلان کیا۔یہ فیصلہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرِصدارت کفایت شعارکمیٹی کے ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔



