مہنگائی کے باعث عوام کا معاشی قتل عام جاری ہے،نینا شیرازی

آج جب مہنگائی آسمان پر ہے تو 13 جماعتوںکے چور ٹولے اور میڈیا کا منہ بند ہے


کراچی :پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء نینا شیرازی نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کے باعث عوام کا معاشی قتل عام جاری ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تیرہ جماعتوں نے مہنگائی کو جواز بنا کر عمران خان کی حکومت گرائی تھی ۔انہوں نے کہا آج جب ملک میں مہنگائی آسمان پر ہے تو 13 جماعتوںکے چور ٹولے اور میڈیا کا منہ بند ہے عوام خود کشی کرنے پر مجبور ہے سفید پوش انسان کا جینا مشکل ہو گیا ۔