قیمتوں میں کمی کا اطلاق فوری ہوگا اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے

اسلام آباد :پاکستان میں مہنگائی کے ستائے عوام کے لئے ایک اچھی خبر یہ ہے کہ حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کا گھی اور کوکنگ آئل سستا ہوگیا۔جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔ قیمتوں میں کمی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ اس کمی کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز نے کوکنگ آئل 76 روپے تک فی لیٹر سستا کردیا جبکہ گھی کی فی کلو قیمت میں 69 روپے تک کمی کردی گئی۔
یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ جس کے مطابق قیمتوں میں کمی کا اطلاق فوری ہوگا۔جبکہ جلد ہی عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی بھی خوشخبری سنائے جانے کا امکان ہے۔




