اسلام آباد:اسلام آباد کیرئیر کالج غوری گارڈن کا الحاق ہو گیا۔چئیرمین کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز جاوید انتظار نے کالج میٹرک اور انٹرمیڈیٹ لیول کے الحاق پر پر اہلیان غوری گارڈن ،طلبہ و طالبات ،والدین اور اساتذہ کرام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کیرئیر کالج ایک پروفیشنل تعلیمی ادارہ ہے۔فیڈرل بورڈ سے الحاق شدہ ہونے سے غوری گارڈن اور گرد و نواح کے علاقوں کے نویں سے بارہویں جماعت کے طلبا کو سستی اور معیاری تعلیم کے حصول میں خاصی مدد ملے گی۔
کیرئیر کالجز کی بہارہ کہو برانچز گزشتہ کئی سالوں سے فیڈرل بورڈ کی ٹاپ پوزیشنز لے رہے ہیں ۔کیرئیر کالج نے نویں اور گیارہویں جماعت کی مربوط تعلیمی حکمت عملی اور ٹھوس منصوبہ بندی کر لی ہے۔جس کے تحت فیڈرل بورڈ کی ٹاپ تھری پوزیشنز لینے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
دریں اثنا کیرئیر کالج کے پرنسپل افراز عباسی نے ڈائریکٹر جنرل آئی سی سی پروفیسر محمد عامر اور کیرئیر کالجز اور اکیڈمیز کی تمام برانچز کی انتظامیہ اور اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کیرئیر کالج غوری گارڈن فیڈرل بورڈ سے الحاق اور پرائیویت ایجوکیشنل انسٹیٹیوشنز ریگولیٹری اٹھارٹی ( پیرا ) سے رجسٹرڈ ہو چکا ہے۔اب پانچویں اور آٹھویں جماعت ،،نویں سے بارہویں جماعت کے طلبا کے ریگولر بورڈ امتحانات دلوائیں گے۔
افراز عباسی نے مذید کہا کہ کیرئیر کالج اور اکیڈمی کو مرکزی نظام کی زیر نگرانی چلایا جا رہا ہے۔جس میں کالج میں پلے گروپ سے بارہویں جماعت کو ڈائریکٹوریٹ آف آئی سی سی جبکہ اکیڈمی کو کیرئیر اکیڈمیز بورڈ آف ایجوکیشن ( کیب) کی زیر نگرانی منظم ،فعال اور متحرک مستند تعلیمی نظام کی زیر نگرانی چلایا جارہا ہے۔ تعلیمی نظام کی بالادستی سے ادارے کے ہر ایک کارکن کو نہ صرف نظام کے سامنے جوابدہ ہونا پڑتا ہے۔جس کے مثبت اثرات طالبعلم کی تعلیم و تربیت پر پڑتے ہیں۔جس سے طلبا کے بہترین نتائج اور شخصیت سازی ہوتی ہے۔


