اللہ کے نظام اور احکامات کی تقلید و عمل میں حقیقی کامیابی کا راز پوشیدہ ہے،شیخ عکاشہ

 

طلبا حق بات کو اپنی ذات کا حصہ بنائیںاللہ کے احکامات پر سر تسلیم خم کرنے والا ہزار ہا مشکلات کے باوجود دنیا اور آخرت میں سرخرو ہوتا ہے

اسلام آباد :شیخ عکاشہ ابن سعید نے اسلام آباد کیرئیر کالج میں "اللہ کے نظام اور دین اسلام کی تربیت”کے موضوع پر منعقدہ تقریب سے خصوصی خطاب کیا۔ انکے تعارف میں حضرت ابو حریرہ رضی اللہ تعالی عنہ کے خاندان سے تعلق ،پی ایچ ڈی سکالر ٹیلی کمنیکیشن آکسفورڈ یونیورسٹی، سعودی عرب کی کمپنی میں جنرل منیجر اور مدینہ منورہ کی چابیاں انکے خاندان کے پاس شامل ہیں۔
شیخ عکاشہ ابن سعید نے طلبہ و طالبات کی منعقدہ علیحدہ علحیدہ تقاریپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے نظام اور احکامات کی تقلید اور عمل میں حقیقی کامیابی کا راز پوشیدہ ہے۔ ڈگریوں کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔تاہم اللہ رازق مالک خالق ہے۔اللہ پر کامل یقین کے بعد خود پر یقین سے کامیابی کے دروازے کھلتے چلے جاتے ہیں۔اللہ نیت اور کارکردگی سے عزت دیتا ہے۔انسان اللہ کے عشق میں غرق ہو کر دنیا اور آخرت میں کامیابی پاتا ہے۔اللہ انسان کو وہی عطا کرتا ہے جسکی وہ کوشش کرتا ہے۔طلبا حق بات کو اپنی ذات کا حصہ بنائیں۔اللہ کے احکامات پر سر تسلیم خم کرنے والا ہزار ہا مشکلات کے باوجود دنیا اور آخرت میں سرخرو ہوتا ہے ۔طلبا تعلیم کے ساتھ ساتھ دین اسلام کے مطالعے کی عادت ڈالیں۔ دین اسلام کی تعلیمات انسان کو بہتر انسان اور مسلمان بنانے کا درس دیتی ہیں ۔ڈائریکٹر جنرل کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز پروفیسر محمد عامر نے انکی قد آور شخصیت کی آمد اور طلبا سے خطاب پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی سکالر کے خیالات سے طلبا پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔آئی سی سی طلبا کی ذہن و کردار اور شخصیت و تربیت سازی کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے۔اس ضمن قومی اور بین الاقوامی سکالرز سے موٹیویشنل لیکچرز دلوانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔