مضر صحت کیچپ ،مربے ،اور شہد بنانے والی فیکٹریاں سیل، ہزاروں کلو سامان ضبط

لاہور میں ناقص شہد، گلے سڑے پھلوں سے تیار کردہ مربے اورمضر صحت معجون سے معروف ہربل مصنوعات بنانے والے پکڑے گئے ۔

فیکٹری سے ساڑھے چار ہزار کلو مضر صحت مربے اور تین ہزار کلو ناقص شہد پکڑا گیا ۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق لاہور میں دیسی دوائیں بنانے والی ایک فیکٹری پر چھاپا مارا گیا، مربوں کی تیاری میں گلے سڑے پھل استعمال کیے جا رہے تھے، معجون اور دیگر دواؤں کی تیاری میں ناقص شہد استعمال ہو رہا تھا۔

لاہور میں ہی ہجویری ٹاؤن میں خراب کیچپ اور سوس بنانے والی فیکٹری بھی سیل کردی گئی، فیکٹری سے 28سو کلو ناقص کیچ اپ برآمد کرکے تلف کردیا گیا ۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آپریشنز رافعہ حیدر نے بتایا کہ لاہور میں الشفاء انڈسٹری سے ساڑھے چار ہزار کلو مضر صحت مربے اور 3 ہزار کلو ناقص شہد پکڑا گیا۔

یہ اشیاء دیسی ادویات کی تیاری میں استعمال کی جاتی تھیں، مربوں کی تیاری میں ناقص اور گلے سڑے پھل استعمال کیے جا رہے تھے،شہد کے نمونے لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں۔

لاہورمیں ہجویری ٹاؤن میں قائم ماڈرن فوڈ سوس پروڈکشن یونٹ بھی سیل کر دیا گیا،جہاں سے 2800 کلو ناقص کیچ اپ برآمد کرکے تلف کردیا گیا ہے