ڈاکٹر منیر احمد لنگاہ کے تعزیتی دورے

چکوال:معروف انسان دوست و سماجی شخصیت اور مسیحا ڈاکٹر منیر احمد لنگاہ نے پرانی سبزی منڈی اور قصبہ سہگل آبادکے تعزیتی دورے کیے پرانی سبزی منڈی میں صاحبزادہ ڈاکٹر ریاض الدین ضیاء کے والد محترم خلیفہ مجاز گھمکول شریف قبلہ ڈاکٹر ضیاء باباجی سرکار رحمتہ اللّہ علیہ کی دعائے مغفرت کی اور اظہار تعزیت کیا سہگل آباد میں ناصر رینٹ اے کار کے والد کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی سوگواران سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے بلندی درجات اور سوگواران کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔