دونوں کی شادی کا یہ جشن جام نگر میں ہونے والے منگنی کے جشن سے بڑا ہوگا

اسلام آباد:ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی حال ہی میں ہونے والی منگنی کے بعد شادی کے متعلق سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کررہی ہیں۔ تاہم، ذرائع کے حوالے سے انڈیا ٹوڈے نے دونوں کی شادی کے متعلق کئی تفصیلات شیئر کی ہیں۔
ہندوستان، اور غالبا پوری دنیا کو، ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شادی میں سب ہی کو دلچسپی ہے ۔ چند ہفتوں قبل اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی منگنی کے سیکڑوں کلپس اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل تھے جن میں سیکڑوں معروف شخصیات کو دیکھا گیا۔ اس تقریب میں بالی ووڈ سے ہالی ووڈ اور ہندوستانی بزنس مین سے لے کر بین الاقوامی تاجروں نے شرکت کی تھی۔
اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ جلد ہی ازدواجی رشتے میں بندھ جائیں گے، اور یہ جشن جام نگر میں ہونے والے جشن سے بڑا ہوگا۔
تاریخ: قیاس آرائیوں کے بعد اب ذرائع نے انڈیا ٹوڈے کو بتایا ہے کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ اس سال جولائی میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔چند ہفتوں قبل انٹرنیٹ پر دونوں کی شادی کی تاریخ جولائی کے متعلق افواہیں گردش کر رہی تھیں۔ تاہم، اس اب تک اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
منگنی کی تقریبات جام نگر میں ہوئی تھیں مگر شادی کیلئے بیرون ملک کسی مقام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ رپورٹس بتاتی ہیں کہ شادی کی بہت سی تقریبات میں سے ایک لندن، برطانیہ میں امبانی کی اسٹوک پارک اسٹیٹ میں منعقد کی جائے گی۔ واضح رہے کہ یہ ایکڑ پر مشتمل ایک ہوٹل ہے جو امبانی خاندان کی ملکیت ہے اور اس مالیت کروڑ روپے سے زائد ہے۔ یہ لندن کی بکنگھم شائر کاونٹی میں واقع ہے جس میں ٹینس کورٹ، مربع فٹ جم کی جگہ، شاندار ریستوراں اور بہت کچھ ہیے۔ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ شادی کا ایک فنکشن ابوظہبی میں بھی ہو گا۔
منگنی میں بل گیٹس، ایوانکا ٹرمپ اور مارک زکربرگ سے لے کر بالی ووڈ کے معروف جیسے خانز، کپور اور بہت سے مہمانوں نے شرکت کی تھی۔ شادی کے متعلق ذرائع نے بتایا ہے کہ دعوت نامے جاری کر دیئے گئے ہیں تاکہ لوگ اپنے مصروف شیڈول سے وقت نکال کر شادی میں شرکت کرسکیں۔ دعوت ناموں کو صفحات کے ڈریس کوڈ کے ساتھ کیسے تیار کیا گیا ہے۔ شاہ رخ خان، سلمان خان، کپور خاندان، بچن خاندان، دپیکا پڈوکون، وراٹ اور انوشکا جیسی مشہور شخصیات مہمانوں کی فہرست میں شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔
اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تفصیلات وائرل




