چین سے آنے والی یہ بسیں اسلام آباد پہنچ گئی ہیں جو شہر کے دور مختلف روٹس پر چلیں گی

اسلام آباد:حکومت نے اسلام آباد کے شہریوں کے آرام دہ سفر کے لئے الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 160 بسوں میں سے 30 الیکٹرک بسیں پاکستان پہنچ چکی ہیںان میں سے 8 بسیں اسلام آباد، جناح کنونشن سینٹر، چارجنگ پوائنٹ پر پہنچ چکی ہیں۔الیکٹرک بسیں پاکستان پہنچنے کے بعد اسلام آباد کے شہریوں کو جدید اور معیاری سفری سہولیات فراہم ہوسکیں گی
ابتدائی طور پر 30 بسیں اسلام آباد کے دو روٹس پر چلائی جائیں گی۔ایک روٹ نسٹ اورنج لائن ڈپو جی 11 سے پمز اسپتال تک ہو گا اس روٹ میں بس جی 11 مرکز، جی 10 مرکز اور جی 8 سے ہوتی ہوئی پمز اسپتال تک پہنچے گی۔
الیکٹرک بسوں کا دوسرا روٹ پمز سے شروع ہو کر بری امام تک ہوگا، دوسرے روٹ میں یہ بس جی 6، جی 7، میلوڈی، آبپارہ، اتاترک روڈ، سرینا ہوٹل، فارن آفس، ریڈیو پاکستان اور ڈپلومیٹک انکلیو سے ہوتی ہوئی بری امام تک جائے گی۔
اسلام آباد کے شہری ان الیکٹرک بسوں صبح 6 بجے تا رات 10 بجے تک استفادہ حاصل کر سکیں گے۔
چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر مستحق طبقات بشمول معزور افراد، طلبا و دیگر کو ان الیکٹرک بسوں میں سبسڈی دینے کے لئے بھی طریقہ کار وضع کیا جائے گا۔
اسلام آباد کے شہریوں کے لیے خوشخبری،الیکٹرک بسیں آگئیں



