
مردان : امور کشمیر و شمالی علاقہ جات کے وفاقی وزیر انجنئیر امیر مقام نے کہا ہے کہ سی پیک کے نئے منصوبوں سے ملک میں خوشحالی کا دور لوٹ آئے گا۔
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مردان کے نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نو مئی کے واقعات کا چشم دید گواہ ہوں، کرنل شیر کے مجسموں کی بے حرمتی کی گئی ۔ 9مئی کو پورا ملک جام رہا۔انہوں نے کہا کہ ادارہ کسی فرد واحد کا نہیں ، خاکی وردی کو کمزور کرنا بھارت کی خدمت ہے ۔ ملک میں زلزلے آئے سیلاب آئے تو ہم نے خاکی وردی متاثرین کی بحالی میں دیکھی۔ سوات میں پاکستان کا جھنڈا خاکی وردی نے دوبارہ لہرایا ۔ سوات متاثرین کو یقین بھی نہیں تھا کہ وہ اپنے گھروں کو واپس چلے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کمزور ہو جائے تو جیت پاکستان کی نہیں دشمن کی ہے۔
انجینئر امیر مقام نے کہا کہ میرے خلاف 23مقدمات بنے بیوی اور بیٹے کو بھی پھنسایا گیا، ہم نے عدالتوں پر اعتماد کیا۔ خیبرپختونخوا حکومت کے پاس مکمل مینڈینٹ ہے عوام کی خدمت کر ے کس نے ان کے ہاتھ باندھے ہیں۔ گندم سکینڈل میں اربوں روپے گپھلے ہوئے ہیں۔ مرکز سے پہلے کے پی کے بجٹ پاس کرنا کہاں کی عقلمندی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم دورہ چین سے سی پی پیک کے نئے منصوبے لے کر آئے ، سی پیک کے نئے منصوبوں سے ملک میں خوشحالی کا دور لوٹ آئے گا۔ باہر سے اربوں کھربوں روپے انوسمنٹ آرہی ہے ۔عام آدمی کی زندگی بہتری کے لئے معاشی استحکام ضروری ہے۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا کی سوات میں تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کے پی کو چاہیے کہ وہ جھوٹے پوائنٹ سکورنگ کی بجائے عوامی مسائل کے حل پر توجہ دیں۔وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ بلند بانگ دعوے کرنا آسان ہے لیکن حقیقت میں کے پی میں پی ٹی آئی کی حکومت نے 11 سال سے صوبے کے لیے کچھ نہیں کیا۔ وفاقی وزیر یہ لوگ پھر 9 مئی کو دہرانا چاہتے ہیں۔
سی پیک کے نئے منصوبوں سے ملک میں خوشحالی کا دور لوٹ آئے گا، امیر مقام




