عید کے اجتماع میں مقامی لوگوں کے علاوہ دور و نزدیک سے پاکستانیوں نے شرکت کی
یہ اہتمام اس لئے کیا گیا ہے کہ ہر شخص اپنی مادری زبان میں خطیب کی گفتگو سن اور سمجھ سکے،نعیم اسلم چھینا

اٹلی بلونیا( رپورٹ الیاس مہر) یہاں روایات یا ذات بات کا مسئلہ نہیں بلکہ ہم نے مسجد اور نماز عید کا اہتمام زبان بنیادی فرق کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا تاکہ موجود ہر شخص کو خطیب امام اور مقرر کی گفتگو اپنی زبان میں سن کر سمجھ ا سکے ان خیالات کا اظہار صدر غوثیہ کلچرل سینٹر نعیم اسلم چھینا نے نماز عید کے بعد حاضرین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
نماز عید سے قبل برکاتوں کے نائب ناظم ٹیفانوں نے خصوصی شرکت کی اور تمام شرکاء کو عید الاضحی کی مبارکباد دی۔ ورگاہوں میں پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے نماز عید کا اہتمام پہلی بار کیا گیا،مقامی لوگوں کے علاوہ دور و نزدیک سے پاکستانیوں نے شرکت کی۔آ خر میں شرکا کی نمکین عید پر روایتی مٹھائیوں سے تواضح کی گئی ۔
اٹلی:ورگاہوں میں پہلی بار نماز عید کا اہتمام




