اسلام آباد(نیوزرپورٹر)دسویں جماعت میں مضامین میں فیل ہونے والے طلبا اپنا قیمتی سال فیڈرل بورڈ کا سیکنڈ اینول امتحان دے کر بچا سکتے ہیں۔ اس ضمن میں فیڈرل بورڈ کے قانون کے تحت آئی سی سی اور کیرئیر اکیڈمی نے مشترکہ تعلیمی منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔ جس کے تحت طلبا سیکنڈ اینول کے امتحان کی تیاری اور کامیابی کے لئے کیرئیر اکیڈمی میں ٹیوشن لے کر پاس کریں۔ اسی دوران صبع کے اوقات میں وہ اسلام آباد کیرئیر کالج میں اپنے پسندیدہ کمبینیشن میں فرسٹ ائیر کی کلاسز شروع کر سکتے ہیں۔ سیکنڈ اینول میں کامیابی پر فیڈرل بورڈ فرسٹ ائیر میں دس دن فریش رجسٹریشن اور اگلے دس دن داخلے کے لئے اجازت دیتا ہے۔ اس تعلیمی حکمت عملی سے طلبا اپنا قیمتی سال بچا کر انٹرمیڈیٹ کی کلاسز میں بھی نصاب مکمل کر کے کامیاب ہو سکتے ہیں ۔چئیرمین کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز جاوید انتظار نے ایک تعلیمی پالیسی بیان میں کہا کہ کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز طلبا کے مستقبل کو محفوظ اور کامیاب بنانے کے اقدامات کرتا رہتا ہے۔ 18 جولائی سے فیڈرل بورڈ سیکنڈ اینول کے امتحانات کی تیاری اور کامیابی کے لئے کیرئیر اکیڈمیڑ کی چاروں برانچز میں علیحدہ کلاسز شروع کر رہا ہے۔ جس میں تجربہ کار اور ماہر اساتذہ فیڈرل بورڈ سیکنڈ اینول امتحانات کی تیاری اور کامیابی کے لئے طے کردہ منظم تعلیمی فارمولے پر کام کریں گے۔ جس میں طلبا اپنے فیل شدہ اور کم نمبروں والے مضامین میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں بلکہ اپنے نتائج کو مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔ کیرئیر اکیڈمیز میں نجی اور سرکاری اداروں کے طلبا رجسٹریشن کروا سکتے ہیں ۔جو طلبا فیل مضامین میں پاس اور اپنے نتائج بہتر کرنا چاہتے ہیں دسویں کے نتائج میں فیل یا کم نمبر لینے کے باوجود اپنا قیمتی تعلیمی سال اور اپنے نتائج بہتر کر کے اپنا مستقبل محفوظ اور کامیاب بنا سکتے ہیں۔ 18 جولائی سے کیرئیر اکیڈمی جی۔سیون مرکز ستارہ مارکیٹ، کیانی روڈ بہارہ کہو ، غوری گارڈن اور سملی ڈیم روڈ بہارہ کہو میں شروع ہونے والی سیکنڈ اینول کی مخصوص علیحدہ کلاسز سے استعفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔
Related Posts
لندن ، نیویارک میں کشمیریوں کی ’’ کرفیو کلاک ‘‘مہم شروع
- Rizwan Malik
- ستمبر 8, 2019
- 0
بھارت کی طرف سے 5اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد علاقے میں نافذ کئے گئے سخت کرفیو اور پابندیوں کو […]

ایم کیو ایم کے وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ،کیسز کی مجموعی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے بڑھ گئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 2896 ہوگئی ہے
- Rizwan Malik
- جون 16, 2020
- 0
اسلام آباد:متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر امین الحق بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ منگل کو112 اموات […]
ایک چینی استاد کا پاکستان میں رضاکارانہ تدریس کا 10 ماہ کا سفر
- Rizwan Malik
- جولائی 11, 2026
- 0
پاکستانی بہت مہمان نواز ،اساتذہ کی عزت کرنے اور جلد سیکھنے والے شاگرد ہیں، وانگ فینگ جی جنان (شِنہوا) چین واپس آنے کے دو ہفتے […]
