
اسلام آباد:وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے ) نے ملک بھر میں کاروائیاں کرتے ہوئے انسانی سمگلروں سمیت ،خاتون کی نازیبا ویڈیو اپ لوڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔
اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کی بڑی کاروائیاںیونان ویزا فراڈ میں ملوث انسانی سمگلر سمیت 3 ملزمان گرفتارکر لئے گئے ۔ جعلی سفری دستاویزات پر یونان جانے والے 2 مسافروں کو ایجنٹ سمیت گرفتار کر لیا گیاجعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے ملزم اسد رضا اور مظہر اقبال کی نشاندہی پر انسانی سمگلر فیض رسول کو گرفتار کیا گیافیض رسول نے 36 لاکھ روپے کے عوض یونان کے جعلی ویزے دئیے۔انسانی سمگلر فیض رسول کو اسلام آباد جی سکس سے گرفتار کیا گیا۔ملزم اسد رضا اور مظہر اقبال کو جعلی سفری دستاویزات کی بنیاد پر آف لوڈ کر کے گرفتار کیا گیا تھا۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ترجمان ایف اے کے مطابق ویزا فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف ملک گیر کریک ڈاون جاری ہے۔ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے
ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل پشاور نے بڑی کاروائی کرتے ہوئیخاتون کو آن لائن ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتارکر لیا ہے۔ ملزم نے سوشل کے ذریعے متاثرہ کی قابل اعتراض ویڈیوز وائرل کیں
ملزم شعیب محمد کو پشاور سے گرفتار کیا گیا۔ملزم نے متاثرہ کی ویڈیوز واٹس ایپ کے ذریعے شئیر کیں ۔ذرائع کے مطابق ملزم نے شکایت کنندہ کو شادی کا جھانسہ بھی دے رکھا تھا۔ ملزم متاثرہ کو کئی ماہ سے بلیک میل بھی کر رہا تھا۔ملزم کے قبضے سے مذکورہ موبائل فون برآمد کرتے ہوئے ملزم کے زیر استعمال واٹس ایپ اکاونٹ سے قابل اعتراض مواد اور پیغامات بھی برآمدکر لئے گئے۔ ملزم نے واٹس ایپ کے ذریعے مختلف لوگوں کو متاثرہ کا قابل اعتراض مواد بھیجاتھا۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
ایک اور کاروائی میں ایف آئی اے گوجرانوالہ نے پانچ انسانی سمگلرز کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں منور اقبال، عمران خان، سعید، خالد خان اور صابر علی شامل۔گرفتار ملزمان انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ کے گھناونے جرم میں ملوث ہیں۔ملزمان کو گجرات اور گجرانوالہ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ملزم عمران خان نے شہری کے بیٹے اور بھانجے کو اٹلی بھیجنے کی آڑ میں 61 لاکھ روپے ہتھیائے۔ملزمان متاثرین کو اٹلی بھجوانے کے بجائے دھوکہ دہی سے لیبیا بھیجوا کر روپوش ہو گئے۔ملزم انسانی سمگلنگ میں ملوث منظم گینگ کا کارندہ ہے۔جبکہ ملزم صابر علی نے شہری کو اٹلی بھیجنے کا جھانسہ دے کر 23 لاکھ روپے حاصل کئے۔
ملزم منور اقبال نے شہری کو یونان بھجوانے کا جھانسہ دے کر 1 لاکھ 60 ہزار روپے بٹورے۔جبکہ ملزم سعید نے دھوکہ دہی سے شہری کو ترکی بھیجنے کے لئے 2 لاکھ روپے وصول کئے۔ملزم خالد نے شکایت کنندہ کو دبئی بھیجنے کا جھانسہ دے کر 2 لاکھ 80 ہزار روپے بٹورے۔گرفتار ملزمان پیسے وصول کرنے کے بعد روپوش ہوگئے تھے۔
ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار کاروائیاں جاری ہیں۔
ا یف آئی اے کاروائیاں، انسانی سمگلروں سمیت خاتون کی نازیباویڈیو اپ لوڈ کرنے والا گرفتار



