پھول نگر:مرغیاں اور چوزے چوری پر مقدمہ درج

واقع پھول نگر کے علاقے سرائے مغل میں پیش آیا،نامعلوم چور کے خلاف مقدمہ درج

پھول نگر: پنجاب کے علاقے پھول نگر میں مرغیاں اور 30 چوزی چورنے کرنے کا ایک انوکھا مقدمہ درج کیا گیا ہے ، چوری ہونے والے مرغیوں اور چوزوں کے مالک نے چور کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ہے۔ واقع پھول نگر کے علاقے سرائے مغل میں پیش آیا جہاں نامعلوم چور مرغیاں اور چوزے چوری کر کے فرار ہوگیا ۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سرائے مغل تھانہ پولیس کی حدود میں مرغیاں اور چوزے چوری کرنے کا انوکھا واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے شہری کی درخواست پر نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ نامعلوم چور 10 مرغیاں اور 30 چوزے چوری کر کے فرار ہوگیا، جن کی مالیت 80 ہزار روپے ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل پنجاب کے شہر گجرات میں گھر سے شیمپو کی بوتل چوری ہونے پر پڑوسی نے مقدمہ درج کروا دیا تھا۔تھانہ رحمانیہ میں 500 روپے کی شیمپو کی بوتل چوری ہونے کا مقدمہ درج کیا گیا۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ توقیر نے 15 پر کال کی تھی اس لیے مجبورا مقدمہ درج کرنا پڑا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔