بشری بی بی پر طلال چوہدری کے واہیات جملے قابل مذمت ہیں

بشری بی بی کا اصل جرم مشکل وقت میں عمران خان کی طاقت بننا ہے،عامرمغل

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں ن لیگی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے بشری بی بی پر کسے گئے واہیات جملوں پر مرکزی رہنما عامرمغل نے شدید ردعمل دیتے ہے کہا ہے کہ نواز شریف اینڈکمپنی کا وطیرہ ہے کہ یہ مخالفین کی عزت پر حملہ کرتے ہیں جس طرح ماضی میں نواز شریف بینظیر بھٹو اور نصرت بھٹو کی کردارکشی کرتا رہاہے آج اس کی بیٹی مریم نواز اور دیگر لیڈر شپ کی طرح طلال چوہدری نے بھی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی کردار پر قومی اسمبلی کے فورم پر بے بنیاد حملہ کیاہے بشری بی بی ایک غیر سیاسی گھریلو خاتون ہیں انہوں نے اپنے شوہر کیساتھ وفا کی مثال قائم کی ہے مشکل وقت میں عمران خان کی کمزوری کی بجائے ان کی طاقت بنی ہیں اور یہی وجہ ہے پہلے ان پر اسلامی تاریخ کا گھٹیا ترین عدت کیس قائم کیاگیا اور اب قومی اسمبلی میں طلال چوہدری نے ان پر نازیبا جملے کسے ہیں یہ دراصل نوازشریف کی ہی تربیت ہے عامرمغل نے مطالبہ کیا کہ طلال چوہدری فوری طور پر اپنی کی گئی بکواسیات پر نہ صرف بشری بی بی بلکہ قوم سے بھی معافی مانگیں کیونکہ ان واہیات جملوں سے قوم کے لیڈر عمران خان کی توہین ہوئی ہے۔