چین کی جانب سے ٹرین حادثہ کے مسافروں‌کے لئے ایک لاکھ ڈالر امداد


چینی سفیر نے ہنگامی امداد ایک لاکھ ڈالر کا چیک ریڈ کراس پاکستان کے حوالے کیا

اسلام آباد:چین کی جانب سے ٹرین حادثہ سے متاثر مسافروں‌کے لئے ایک لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کیا گیا ہے.
چین کے ریڈ کراس ادارے نے اغوا شدہ جعفر ایکسپریس ترین کے متاثرہ مسافروں کی امداد کیلئے ایک لاکھ ڈالر کیش کا عطیہ دیا ۔ اسلام آباد میں چینی سفیر جیان ژائے دونگ نے ایک خصوصی تقریب میں ایک لاکھ ڈالر کا چیک ریڈکراس پاکستان کی سربراہ فرزانہ نائک کے حوالے کیا، یہ رقم جعفر ایکسپریس کے متاثرہ مسافروں کی امداد کیلئے فراہم کی گئی ،پاکستانی اداروں کے سینئر حکام بھی تقریب میں موجود تھے ۔